Jamia Tus Saqafat il Islamia

ہماری خدمات

تحفیظ القرآن الکریم

بحیثیت مسلمان ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی شریعت کے پابند ہیں ۔ اس آخری امت کیلئے شریعت وہ احکام و اخلاق ہیں جو اللہ تبارک و تعالٰی نے نبی علیہ السلام پر قرآن مجید کی شکل میں نازل فرمائے ہیں ۔ کسی بھی تحریر کے مطالب تک رسائی سے قبل الفاظ تک پھنچنا ضروری ہے ۔ ہم ان احکامات و اخلاق کو سمجھنے کی عمر سے پہلے اس کے الفاظ سنوار کر یاد کراتے ہیں ۔ گویا یہ اسلام کا ایک آئین ہے اور ہم یہ آئین زبانی یاد کراتے ہیں ۔

اسکول

بچوں کو حفظ قرآن کریم کے ساتھ ساتھ اسکول کی عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے ۔ حفظ قرآن کریم میں ہم ساڑھے تین سال لیتے ہیں ۔ اس کے بعد بچہ عالم ۔ ڈاکٹر ۔ انجینئر یا وکیل بننے جائے گا تو ساڑھے تین سال لیٹ ہوگا ۔ اسی وقت کو کور کرنے کیلئے اسی مدت میں مڈل کروا دیتے ہیں ۔ تاکہ زندگی کے سفر میں تاخیر نہ ہو ۔ تاخیر تو کیا ۔ ہم اسے ایڈوانس مدت میں یعنی چوتھی جماعت کی عمر میں حفظ قرآن کریم سمیت مڈل بھی کروا دیتے ہیں ۔

صحت

مدرسہ میں سیکڑوں بچے ایک جگہ رہتے ہیں تو وبائی امراض کا خدشہ رہتا ہے ۔ اس کے لئے روزانہ ڈاکٹر موجود رہتا ہے ۔ مدرسہ کے باہر بھی اگر کوئی مفلوک الحال مریض ہو تو فنڈ کی موجودگی کی شرط پر مکمل یا جزوی علاج فراہم کرتے ہیں ۔

شادیاں

جن بچیوں کے سرپرست نہ ہونے یا غربت کی وجہ سے شادی نھیں ہو پاتی ۔ الحمدللہ یہ ادارہ ان بچیوں کا سرپرست بن کر محدود ضروریات فراہم کر کے شادی کروا دیتا ہے ۔

شجر کاری

اپنے ملک پاکستان کی آلودگی کے پیش نظر شجر کاری مہم چلارہے ہیں ۔ عوام کو اس طرف راغب کرنے کیلئے آگاہی پروگرام کرنا ۔ خود شجر کاری کرنا ۔ خود پودے اگانا ۔ شجر کاری کرنے والے فعال معتمد اداروں کو پودے فراھم کرنا ہمارا ترجیحی پروگرام ہے ۔

تعمیرِ مساجد

نو آباد علاقوں میں عموما لوگ اپنے گھروں کی تعمیر میں مصروف اور اس میں مقروض ہو رہے ہوتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے مسجد (جو کہ آبادی کی اہم ضرورت ہے) کی تعمیر کی سکت نھیں رکھتے ہیں ۔ ایسے میں ہم (حسب فنڈ) کلی یا جزوی معاونت کرتے ہیں ۔

کفیل بنیئے

تصاویر

ہمارے مہمانوں کے تاثرات

جامعۃ الثقافۃ الاسلامیہ کراچی میں حاضری ، دو بچوں کے حفظ قرآن کریم مکمل ہونے کی بابرکت تقریب اور خواتین کیلئے دینی درسگاہ کی تعمیر کے آغاز کے عمل میں شرکت کا شرف حاصل ہوا، تعلیمی ماحول و ذوق اور مقاصد معلوم کر کے خوشی ہوئی، اللہ رب العزّت حضرت مولانا ہدایت اللہ اور ان کے رفقاء و انصار کی اس محنت و سعی کو بارآور فرمائیں اور دونوں جہانوں کی کامیابی اور برکتوں سے نوازیں۔ آمین
ابو عمار زاہد الراشدی
مہتمم جامعہ نصرت العلوم، گوجرانوالہ
ایک چھوٹا لیکن متاثر کن ادارہ، بہت ہی صاف و شفاف ، طلباء بہت ہی منظم اور فرماں بردار، اساتذہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں پرعزم۔ ہدایت اللہ صاحب کے پاس اس ادارے کو آگے بڑھانے اور مزید بہتر بنانے کیلئے بہت سے منصوبے ہیں ، میں اس تعلیمی ادارے کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔
سلیمان احمد
ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ، اسلام آباد
آج کراچی کے ایک نہایت عمدہ دینی ادارے " جامعۃ الثقافۃ الاسلامیہ " میں حاضری کی سعادت حاصل ہوئی، درجہ حفظ و ناظرہ میں ننھے معصوموں کو اللہ جل جلالہ کا پاک کلام پڑھتے دیکھا، دل خوش ہوگیا، ماشاءاللہ درسگاہ میں نہایت منظم طریقے پر با ادب بیٹھے ہوئے طلبہ پوری توجہ سے اپنے اسباق یاد کر رہے تھے، اساتذہ کرام ہمہ تن متوجہ تھے، درسگاہ اور دیگر تمام انتظامی امور کے کمرے نہایت ترتیب اور صفائی کی بدولت کشش انگیز تھے، شعبہ حسابات میں تمام امور کمپیوٹر کے ذریعہ مرتب کیئے جا نے کا اچھا نظم قائم کیا گیا ہے۔ مجموعی نظم و نسق قابل اطمینان ہے ۔ الحمدللہ یہ ادارہ اپنے آغاز ہی سے سلیقہ مند ، دین کا وقار قائم رکھتے ہوئے دینی و علمی خدمات انجام دینے کا جذبہ رکھنے والوں کے ہاتھوں میں رہا ہے، یہاں آئندہ مزید شعبے ، مدرسۃ البنات، شعبہ درس نظامی وغیرہ قائم کیئے جانے کا منصوبہ ہے، حفظ و ناظرہ کے ساتھ پرائمری لیول کی تعلیم تو اب بھی جاری ہے، عصری تعلیم بھی مزید آگے تک دینے سلسلہ جاری کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید قبولیت سے سرفراز فرمائیں، اور اس کےتمام مقاصد، منصوبے بحسن و خوبی پورے کراویں، اہل خیر کو متوجہ فرماکر ظاہری اسباب بھی بسہولت مہیا فرماویں۔ آمین
راحت علی ہاشمی
ناظم تعلیمات جامعہ دارالعلوم کراچی
جامعۃ الثقافۃ الاسلامیہ کراچی میں حاضرہونے کی سعادت حاصل ہوئی، بچوں کا تعلیمی معیار، ڈسپلن، نظام الاوقات، صفائی ستھرائی اور نظم وضبط دیکھ کر دلی خوشی حاصل ہوئی۔ 250 طلبہ حفظ قرآن ، ناظرہ ، قاعدہ اور چھٹی جماعت تک مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ اہل خیر حضرات کے تعاون سے یہ ادارہ چل رہا ہےاور اب مدرسہ سے متصل 500 گز پلاٹ پر الثقافہ اسکل ڈیویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے نام سے خواتین اور بچیوں کے لیئے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ امورِ گھر داری کی کلاسوں پر مشتمل عمارت بنانے کا ارادہ ہے ۔ اہل خیر حضرات اس کار خیر میں حصّہ لے کر دینی تعلیم کی اشاعت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
عطاءاللہ خان
امام آکسفورڈ ، لندن
مولانا ہدایت اللہ صاحب کی خواہش تھی کہ انکے ادارے کی زیارت ہو، الحمدللہ آج یہاں آکر بہت خوشی ہوئی، طلباء کی کثیر تعداد کو دیکھ کر حیران ہوا، اور طلبہ کیلئے کیئے گئے انتظام اور آئندہ کیلئے انکے ارادے اور خواہش، امت کی خیر خواہی کی جو روداد انہوں نے سنائی اللہ انکو توفیق مرحمت فرماویں۔ عمارت کا اعلیٰ معیار اور انتظامات، بہت اعلیٰ نوعیت کے وضو خانے سے لے کر نماز اور اسباق اور دارالاقامہ کو دیکھ کر حیرت کی انتہا نہ رہی کہ اتنے مصروف انسان نے یہ سب کیسے سنبھالا، اللہ کے ہوتے مشکل نہیں ، اللہ مزید نصرت و مدد فرمائے، اور اس عمل کو قبول فرمائے۔ آمین
محمد نعیم سواتی
آکسفورڈ ، برطانیہ
الحمدللہ آج جامعۃ الثقافۃ الاسلامیہ میں حاضری ہوئی ، احساس ہوا کہ بہت تاخیر سے حاضر ہوا ۔ ادارے تو بہت دیکھے، ملک بھی اور بیرونِ ملک بھی ، مگر ادارۂ ھٰذا نے میری دعاؤں کا بہت بڑا حصہ اپنے قبضے میں لے لیا ۔ ادارہ اور صاحبِ ادارہ کی تعریف کیلئے الفاظ تلاش بسیار کے باوجود گم پا رہا ہوں۔ طلبہ کیلئے کیئے گئے انتظام کو دیکھ کر ایک مرتبہ پھر حفظ کا شوق پیدا ہوگیا۔ اللہ رب العزّت حضرت مولانا ہدایت اللہ صاحب کی عمر ، علم ، عمل اور ذوق میں خوب خوب برکت عطاء فرمائے اور جمیع اہل مدارس کو ان کےاعلیٰ ذوق کا کچھ تھوڑا سا حصہ عطاء فرمادے۔ آمین
سید فیصل ندیم
راولپنڈی

منتظمین

مولانا ہدایت اللہ سدوخانی

صدر جامعۃ الثقافۃ الاسلامیہ

امام وخطیب جامع مسجد صدیق اکبر بلاک 3 گلشن اقبال

قاری حمایت اللہ

جنرل سیکریٹری

چیئرمین: خدمت عالم ویلفیئر ٹرسٹ

ڈاکٹر اسحاق عالم

خزانچی

اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف کراچی

مستقبل کے منصوبے

2011-2018 رپورٹ

0
حفاظ کرام
0
ممتاز
0
جید جداً
0
ناکام

صدر مدررسہ کا پیغام

"

کوئی بھی معاشرہ اپنے بننے یا بگڑنے میں تقریبا 25 سال لیتا ھے ۔ اس میں مرکزی کردار ھمارے اخلاق کا ھے ۔ کسی بھی تعلیمی یا کاروباری شعبے سے وابستہ افراد ھی اس کے معمار ھیں ۔ یہ معماران ملک و ملت اگر معرفت الھی ، دیانت ، عبادت اور عمدہ اخلاق سے آراستہ نہ ھوں گے تو کسی طور معاشرے کی ابتری ختم نہ کر سکیں گے ۔ ھم اپنی بساط کے مطابق معاشرے کی تعمیر کیلئے ان بھترین اوصاف سے مزین نسل تیار کر کے دنیا کو فراھم کرنا چاھتے ھیں ۔

Address: 43/3 Ibrahim villas, Phase-1, Jamia milia Road, Malir, Karachi, Pakistan
Phone: +923333633363
Email: saqafah@gmail.com

For Support and Contribution

MCB BANK
Title: Jamia Saqafat il Islamia
A/C: 0130901010140261
IBAN No : PK13MUCB 0130901010140261
Swift Code: MUCBPKKA